Home / Pakistan / Chiniot City / مرکز ختم نبوت چناب نگر میں وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی ڈے منایا گیا
مرکز ختم نبوت چناب نگر میں وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی ڈے منایا گیا

مرکز ختم نبوت چناب نگر میں وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت صفائی ڈے منایا گیا

مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں گذشتہ روز وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے کلین اینڈ گرین پاکستان کے تحت ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں جامعہ کے طلباء و اساتذہ نے شرکت کی، جس کے تحت مرکز ختم نبوت اور چناب نگر میں صفائی ڈے منایا گیا،طلباء نے جامعہ اور اردگرد اور محلہ میں صفائی کی اور مختلف جگہوں پر پو دے لگائے اور شجر کا ری مہم کو مزید تیز کیا ،ادارہ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ نے بڑے اچھے انداز میں صفائی کی اور پو دے لگائے ،اس کے علا وہ شہر کے دیگر معززین علا قہ نے بھی اس تقریب میں شرکت کی ،انہوں نے بھی کلین اینڈ گرین کے اس پروگرام کو سراہا اور طلباء کی حوصلہ افزائی کی ،اس مشن میں عوام الناس کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی اور حصہ بھی لیا ،اس موقع پر جامعہ کے ناظم مولانا قاری محمد سلمان عثمانی ،صدر مدرس مولانا احسن رضوان عثمانی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ان شاء اللہ صفائی ستھرائی کر کے ہم صاف اور خوشحال پاکستان بنائیں گے پودے لگائیں گے اور اپنے ملک کوآلو دگی اورگندگی سے پاک کریں گے ،انہوں نے کہا کہ ہمارا یہ فرض بنتا ہے ہم ملک کر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا بھر پو ر کردار ادا کریں ،اس موقع پر طلباء و اساتذہ اور ان کے والدین نے یہ عزم کیا کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے بھرپور کر دار کریں گے والدین کا کہنا تھا کہ ہم اس ماہ کے اندر اپنے گھروں کے باہرپو دے لگائیں گے 

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top