Home / Pakistan / Chiniot City / استحکام پاکستان سیمینار
استحکام پاکستان سیمینار

استحکام پاکستان سیمینار

پاکستان کی سلامتی ترقی و خوشحالی کیلئے مل کر جدوجہد کی ضرورت ہے بین المسالک رواداری کونسل کی تشکیل سے امن پیار محبت اور رواداری کا درس ملے گا علما کرام اپنا کلیدی کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار بین المسالک رواداری کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ قاضی محمد فیض رسول رضوی ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر افتخار نقوی ، مولانا حمید الدین رضوی، قاری محمد آصف ، مولانا عبدالقادر جوہر، ڈاکٹر عبدالحفیظ ، حسنین شیزازی اور دیگر علما کرام نے جامعہ محدث اعظم میں منعقدہ استحکام پاکستان سیمینار سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ مملکت خداد اد پاکستان خدا کی طرف سے ایک نعمت ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور وحدت کی فضا کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے انہو ں نے مزید کہا کہ ہم جلد بین المسالک روا داری کونسل کے نیٹ ورک کو پورے پاکستان میں پھیلائیں گے اور وطن عزیز کے اندر اورباہر ہونے والی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے پاکستان ہماری مادر وطن اور خداوند کا عظیم تحفہ ہے ہم اس کے بیٹے ہیں اور اس کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں بین المسالک رواداری کونسل کے پلیٹ فارم پر تمام اکابرین علما اکٹھے ہو کر کام کریں گے سیمینار کے اختتام پر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے علما کرام نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پربڑا فخر ہے اور ہم بھارتی جارحیت کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top