Home / Pakistan / Chiniot City / حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری
حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری

حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری

چنیوٹ موجودہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا نہیں اتری حکمران ملکی دولت لوٹنے والے کرپٹ عناصر سے تین سو ارب ڈالر نکلوائے ملک میں کرپشن عام ہو رہی ہے بیرونی عناصر پاکستان کے اندر بے چینی کی کیفیت پیدا کرنا چاہتے ہیں ملی یکجہتی کونسل ملک میں قیام امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کااظہارملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر اور سربراہ جمعیت علما پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر زبیراور مرکزی جنرل سیکرٹری قاری زوار بہادر نے چنیوٹ میں محمد اسلم کی رہائش گاہ پرپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لیں گے ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم تمام دینی جماعتوں کیلئے بنایا گیا ہے ملی یکجہتی کونسل کے قیام سے ملک بھر سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہو ا ہے دہشت گردی کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کاروائیاں قابل تحسین ہیں پاکستان دہشت گردی کا متحمل نہیں ہو سکتا حکومت قادیانیوں کو کھلی چھٹی مت دے بیرونی طاقتیں قادیانیوں کے ذریعے ملکی حالات خراب کر رہی ہیں آج وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم سب یکجا ہو کر بیرونی سازشوں کو ناکام بنا دیں ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اسرائیل اور انڈیا کے ایجنٹ پاکستان میں موجود ہیں اور ہر آنے والی نئی حکومت کے اعلیٰ کار بن کر ان کو خراب کرتے ہیں عمران خان ان لوگوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہا ہے سندھ کے اندرقادیانیوں کا سرعام ٹی وی چینل چل رہا ہے جس پر ان کی تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ٹی وی پر پابندی عائد کی جائے ان کا مزید کہناتھا کہ ایم ایم اے اپنی حیثیت کھو بیٹھی ہے علامہ شاہ احمد نورانی مرحوم کے دور میں ایم ایم اے نے ملکی تاریخ میں سیاست کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جمعیت علما پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری قاری زوار بہاد ر کا کہنا تھا کہ یورپین قوتیں اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں نیوزی لینڈ کا واقعہ اس بات کی کڑی ہے مسجد میں پچاس کے قریب بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام سے پوری مسلم امہ سراپا احتجاج ہے یہ واقعہ یہودیوں کی سازش کو نتیجہ ہے اس پیار اور محبت کا درس دیتا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دیں گے عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا جز ہے اس موقع پر جمعیت علما پاکستان کے سینئر نائب صدر سید صفدر شاہ گیلانی، ضلعی صدر محمد حبیب قادری بھی موجود تھے

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top