Home / Business / ضلعی انجمن تاجران چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس
ضلعی انجمن تاجران چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس

ضلعی انجمن تاجران چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس

ضلعی انجمن تاجران چنیوٹ کا ایک اہم اجلاس گزشتہ روز حاجی محمد جمیل فخری صدر انجمن تاجران سیکرٹریٹ آفس میں منعقد ہوا ،اجلاس میں مختلف سیاسی ، سماجی ، تجارتی وکلا اور صحافتی تنظیموں کے افراد جن میں تحریک انصاف چنیوٹ کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ، پیپلز پارٹی کے صدر سید علی رضا زیدی، بار ایسوسی ایشن چنیوٹ کے صدر جعفرحسین جعفری، جنرل سیکرٹری چوہدری شاہد یعقوب، چیئرمین پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیرزادہ اقبال حسین،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر اسلام خان، سابق اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل چنیوٹ سید نورالحسن شاہ، انجمن تاجران سرگودھاروڈ کے جنرل سیکرٹری مہر محمد شاہد، تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سید کاشف عباس زیدی،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر محبوب عالم بھولا، سابقہ صدر پریس کلب سرور علی چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اجلاس کے دوران چنیوٹ کے چاروں ہائی وے روڈز ون وے نہ بننے پر شدید احتجاج کیا گیا اجلاس کے دوران ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا فیصل آباد روڈ و ن وے نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے سینکڑوں زندگیوں کے چراغ گل ہو چکے ہیں حکومت چنیوٹ کے حال پر رحم کرے اور فوری طور پر سرگودھا فیصل آباد روڈ کو ون وے کر کے بنایا جائے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے چنیوٹ کا ایک وفد اپنے مطالبات کے سلسلہ میں گورنر پنجاب سے ملاقات کرے گا اس سلسلہ میں اگاہی واک اور تحریری درخواستیں بھی اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائیں گی ۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top