Home / Pakistan / Chiniot City / سیاسی سماجی و دیگرشخصیات پر مشتمل وفد کی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی سے ملاقات

سیاسی سماجی و دیگرشخصیات پر مشتمل وفد کی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی سے ملاقات

بزنس کمیونٹی ، وکلاء ، میڈیا نمائندگان ، سیاسی سماجی و دیگرشخصیات پر مشتمل وفد کی ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی سے ملاقات ، فیصل آباد ، پنڈی بھٹیاں روڈ کی تعمیر سمیت شہر میں صفائی و ٹریفک کی صورتحال کو بہتر بنانے و دیگر مسائل پر گفتگو ، مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی سے انکے آفس میں ایک وفد نے ملاقات کی ، وفد میں ضلعی صدر انجمن تاجران حاجی محمد جمیل فخری، صدر بار ایسوسی ایشن سیدجعفر شاہ جعفری ، جنرل سیکرٹری شاہد یعقوب ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کاشف زیدی ، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ ، پاکستان پیپلز پارٹی چنیوٹ کے ضلعی صدر سید علی رضا زیدی چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیر زادہ اقبال حسین ،انجمن تاجران سرگودھاروڈ کے جنرل سیکرٹری مہر محمد شاہد کے علاوہ سینئر وکلاء ، تاجر کمیونٹی ،میڈیا نمائندگان و دیگر سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ،اے ڈی سی جی مدثر ممتاز ہرل، اسسٹنٹ کمشنر خضر حیات بھٹی ،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122میڈم طاہرہ خان ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ، ایکسین ہائے وے ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و دیگر افسران شامل موجود تھے، وفد کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو فیصل آباد روڑ ،پنڈی بھٹیاں روڑ ون وے کرنے سمیت اندرون شہر صفائی ،ٹریفک پلان ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں سہولیات و دیگر امور کے متعلق آگاہ کیا ، انکا کہنا تھا کہ یہ ایسے مسائل ہیں جنکا فوری طور پر حال ہونا نہایت ضروری ہے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پہلے بھی فیصل آباد روڑ ، پنڈی بھٹیاں روڑ کی حالت زار اور اسکی تعمیر کے سلسلہ میں حکومت پنجاب کو لکھ چکے ہیں جیسے ہی فنڈز دستیاب ہونگے اس پر کام شروع ہو جائے گا اس سلسلہ میں دوبارہ بھی لکھوں گا ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا کہ شہر میں صفائی کے حوالے سے زور شور سے کام جاری ہے میں اور میری پوری ٹیم علی الصبح شہر کے مختلف علاقوں میں جاکر میونسپل کمیٹی کے عملہ کی جانب سے کی جانے والی صفائی کے عمل کا باقاعدگی سے جائزہ لے رہے ہیں جس میں دن بہ دن بہتری آرہی ہیں ، اس سلسلہ میں تاجر برادری سمیت سب لوگ اپنا اپنا رول ادا کریں ، آپ لوگوں کی مشاورت سے شہر میں ٹریفک پلان تیار کیا جا رہا ہے، اس موقع پر انہوں نے سی او ایم سی کو سختی سے ہدایت کی وہ ایک ہفتے میں شہر کے روڑز ون وے کروائیں ، اینکروچمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تمام تاجران اخلاقی طور پر اپنی دوکانوں کے باہر رکھا گیا سامان جس کی وجہ سے بازار تنگ پڑ جاتے ہیں اسے اٹھا کر اپنی دوکانوں کے اندر رکھیں ، اس کے علاوہ شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے گھروں اور دوکانوں کی صفائی کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ باہر سڑک پر مت پھینکیں بلکہ اسے اکٹھا کر کے کسی لفافے میں ڈال کر مخصوص جگہ جو کوڑا کرکٹ کیلئے بنائی گئی ہو وہاں رکھے ڈسٹ بن میں ڈالیں،میونسپل کمیٹی فوری طور پرر تمام فٹ پاتھ جو کہ پبلک کے پیدل چلنے کیلئے بنائے گئے ہیں انہیں ریڑھی بانوں سے کلیئر کروائے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب ہسپتال میں نئے ڈاکٹرز بھی آ چکے ہیں اور مریضوں کو بروقت چیک کیا جا رہا ہے کچھ ڈاکٹرز کے بارے میں شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے خلاف کاروائی کے لیے لکھا جا رہا ہے ، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو پورے شہر میں مچھر مار سپرے کرنے کی بھی ہدایت کی، آخر میں انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم نے ہی اسے بہتر بنانا ہے ، صفائی کا مسئلہ ہو یا سیوریج کی خرابی کا ہم اسے ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں گئے اور یہ اس اس وقت ہی ممکن ہے جب آپ لوگ ہمارے ساتھ مکمل تعاون کریں گے جس پر وفد کے تمام شرکاء نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی اور مل جل کر تمام مسائل حل کرنے کا بھی عزم کیا ۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top