Home / Pakistan / Chiniot City / ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم جلد تعمیر کروائیں گے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی
ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم جلد تعمیر کروائیں گے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم جلد تعمیر کروائیں گے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

چنیوٹ( بیوروچیف )ڈی ایچ کیو ہسپتال میں شیلٹر ہوم جلد تعمیر کروائیں گے ،شیلٹر ہوم میں بے گھر افراد ،علاج معالجہ کیلئے آنے والوں کو کھانا بھی دیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی یچ کیو ہسپتال میں مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والے شیلٹر ہوم کیلئے جگہ کے معائنہ کے موقع پر کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر انجم اقبال ، ڈاکٹر رضا شاہ ، ایس ڈی او بلڈنگ محمد اکرام و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے شیلٹر ہوم کیلئے جگہ کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جلد از جلد اس کا نقشہ بنوائیں اور اسکی تعمیر شروع کروائیں ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بے گھر افراد اور دوردراز سے علاج معالجہ کیلئے آنے والوں کیلئے پناہ گاہ کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر مخیر حضرات کے تعاون سے شیلٹر ہوم تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں بے سہارا لوغوں کو کھانا بھی فراہم کیا جائے گا ،انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کی تکمیل ہر صورت کرتے ہوئے بہت جلد اس شیلٹر ہوم کا افتتاح کیا جائے گا ، دکھی انسانیت کی خدمت کر کے ہی اللہ کی خوشنودی حاصل کی جاسکتی ہے ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ایس ڈی او بلڈنگ محمد اکرام کو ہدایت کی کہ بے گھر افراد کیلئے تعمیر کیے جانے والے شیلٹر ہوم میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار اور کام میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایمرجنسی سمیت دیگر وارڈز کا وزٹ کیا ، انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان سے انکے علاج کے حوالے ڈاکٹرز و دیگر سٹاف سے دریافت کیا اور ہدایت کی کہ ہر مریض کا علاج پوری توجہ سے کیا جائے ، تمام ادویات ہسپتال سے ہی فراہم کی جائیں ، انہوں نے عملہ کو خصوصی طور پر ہدایت کی کہ ہر مریض اور انکے ساتھ آنے والوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top