Home / Business / کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام کاشتکار وں کا احتجاج
کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام  کاشتکار وں کا احتجاج

کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام کاشتکار وں کا احتجاج

چنیوٹ( بیوروچیف )کاشتکاروں کو گنے کی بروقت ادائیگیاں نہ ہونے پر کسانوں کا رمضان شوگر ملز انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق کسان بورڈ چنیوٹ کے زیر اہتمام سینکڑوں کاشتکار وں نے اپنے مطالبات کے حق میں ڈی سی آفس کے باہر احتجاج کیا اس موقع پر کسان بورڈ چنیوٹ کے سرپرست سید نورالحسن شاہ، چیئرمین چوہدری محمد طفیل لونا اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان شوگرملز انتظامیہ کسانون کا استحصال کر رہی ہے کاشتکاروں کو ملز انتظامیہ بروقت گنے کی ادائیگیاں نہیں کر رہی جس کے باعث کاشتکار طبقہ پریشانی کا شکار ہے رمضان شوگر ملز انتظامیہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے کاشتکاروں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو گنے کی فوری ادائیگیاں کی جائیں وگرنہ کاشتکار پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر چنیوٹ نے رمضان شوگر ملز کے جی ایم کین رانا ظفر کو طلب کر کے ان کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ وہ کسانوں کو بروقت ادائیگیوں کا سلسلہ یقینی بنائے

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top