Home / Pakistan / Chiniot City / پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ کا تقریب سے خطاب
پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ کا تقریب سے خطاب

چنیوٹ( بیوروچیف ) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے صحافی اپنی قلم کی حرمت کا خیال رکھتے ہوئے لوگوں کے مسائل اعلیٰ حکام تک پہنچائے صحافت کا شعبہ ہمارے ملک کا چوتھا ستون ہے موجودہ دور میں پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کا بڑا اہم کردار ہے ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ ، سابقہ صدر پریس کلب چنیوٹ حاجی بشیر حسین چمن،چیئرمین ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن پیرزادہ اقبال حسین، جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ، سینئر صحافی چوہدری عثمان حیدر آرائیں و دیگر مقررین نے ڈیرہ سید شاہد علی شاہ پر منعقدہ پروقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پرنٹ میڈیا و الیکڑونک میڈیا سے وابستہ صحافی بھی بھاری تعداد میں شریک تھے مہمان خصوصی پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سینئر نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا ضلع چنیوٹ اس وقت مسائلستان بنا ہوا ہے چنیوٹ کے چاروں ہائی وے روڈ ون وے نہ ہونے کے باعث آئے روز حادثات کے دوران سینکڑوں قیمتی جانوں کا ضیا ع ہو چکا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں میں صحافی برادری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ چنیوٹ ضلع کے مسائل بھر پور انداز میں اجاگر کرے یہ شہر ہمارا ہے اور اس کو ہم نے سنوارناہے صحافی کی صورت حال ابتر ہوئی چکی ہے جبکہ سابقہ صدر پریس کلب چنیوٹ حاجی بشیر حسین چمن نے کہا کہ علاقائی مسائل کے حل کیلئے تمام صحافی برادری آپس میں متحد ہے اور ہم اپنی قلم کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کریں گے صحافی برداری متحد ہو کر کام کرے جبکہ ڈسٹرکٹ پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے چیئرمین پیر زادہ اقبال حسین کا کہنا تھا کہ بدقسمتی کے ساتھ چنیوٹ کے مسائل آج تک حل نہ ہو سکے حکو مت نے چنیوٹ کو ضلع تو بنا دیا مگر ضلع بننے کے بعد اس شہر پر کوئی توجہ نہ دی ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کو بھی بہت سے مسائل کا سامنا ہے ہم صحافی برادری کے فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے رہیں گے سینئر صحافی چوہدری عثمان حیدر آرائیں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ علاقائی مسائل اور صحافیوں کے حقوق کیلئے ہر پلیٹ فارم پر ان کے حقوق کیلئے آواز بلند کروں گا ہم تمام دوست مل کر علاقائی مسائل کو حل کروانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اس موقع پر نجی اخبار کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top