Home / Pakistan / ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی ضلعی افسران سے میٹنگ
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی ضلعی افسران سے میٹنگ

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کی ضلعی افسران سے میٹنگ

چنیوٹ( بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کی سہولت کو سب سے مقدم رکھا جائے ، گندم خریداری مراکز پر بیٹھنے کیلئے سایہ دار،ہوا دار جگہ ، پینے کا ٹھنڈا پانی اور صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ، گندم خریداری سینٹروں پر باردانہ کے حصول کیلئے درخواستوں کی وصولی سے لیکر باردانہ کے اجراء اور گندم کی خریداری تک تمام معاملات میں میرٹ اور شفافیت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے اور پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق اقدامات کیے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گندم خریداری مراکز چنیوٹ ، چک نمبر 11جب ، جامعہ آباد بھوانہ کے سینٹروں کا دورہ کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر انکے ہمراہ اے ڈی سی آر طارق خان نیازی ،اسسٹنٹ کمشنرز، فوڈ آفیسر و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے تمام سینٹروں پر باردانہ کے حصول کیلئے اندارج کی گئی درخواستوں و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے خریداری گندم مراکز پر محکمہ خوراک کے انتظامی عملے کی حاضری ،کاشتکاروں کے بیٹھنے کے لیے کرسیوں ، پینے کے لیے صاف ٹھنڈے پانی اور سایہ کے انتظامات کا بطور خاص جائزہ لیا ، انہوں نے افسران کوہدایت کی گندم خریداری مہم میں احسن طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top