Home / Pakistan / Chiniot City / عطائی ڈاکٹر کسی رعائت کے مستحق نہیں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی
عطائی ڈاکٹر کسی رعائت کے مستحق نہیں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

عطائی ڈاکٹر کسی رعائت کے مستحق نہیں ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی

چنیوٹ( بیوروچیف ) انسانی جانوں سے کھیلنے والے عطائی ڈاکٹر کسی رعائت کے مستحق نہیں،ڈرگ انسپکٹرز عطائیوں کے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں، عوام کی صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے عطائیت کے خاتمہ اور ڈرگ کنٹرول کے سلسلہ میں منعقدہ میٹنگ میں ہیلتھ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنرز خضر حیات بھٹی ، لیاقت علی کلہوڑو،سی او ہیلتھ ڈاکٹرمشتاق بشیر عاکف،ڈپٹی ڈی او زہیلتھ ڈاکٹر امیر علی ، ڈاکٹر سعادت ،ڈاکٹر شفقت ، ڈرگ انسپکٹرزوقار احمدواہلہ، توصیف احمد و دیگر نے شرکت کی ، میٹنگ میں عطائیت کے خلاف کی گئی کاروائی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی گئی،ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ہیلتھ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں اور غیر قانونی طور پر پریکٹس کرنے والے عطائیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی کریں ، آخر میں انہوں نے کہا کہ صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں انسانی زندگی بہت قیمتی ہے ان سے کھیلنے والے عطائیوں کو جیل بھجوائیں گے،دو نمبری کرنے والے کبھی باز نہیں آتے ،یہ لوگ عادی مجرم ہیں انکے لائسنس کینسل کریں انکے کلینک اور میڈیکل سٹور سیل کریں اور انہیں جیل کی ہوا کھلائیں ورنہ یہ انسانی زندگیوں سے کھیلتے رہیں گے

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top