Home / Pakistan / Chiniot City / چنیوٹ( بیوروچیف ) آٹھ سالہ بچہ کھال میں گر گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق
چنیوٹ(	بیوروچیف	) آٹھ سالہ بچہ کھال میں گر گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق

چنیوٹ( بیوروچیف ) آٹھ سالہ بچہ کھال میں گر گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق

چنیوٹ( بیوروچیف ) آٹھ سالہ بچہ کھال میں گر گیا تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ محمدی شریف میں سلیم ولد فیصل عباس کھیلتے ہوئے کھالے میں گر گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور بچے کو فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا۔

چنیوٹ( بیوروچیف ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لگائی جانے والی کھلی کچہری عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام ماتحت عملہ ضلعی افسران کے احکامات کو ہوا میں اڑانے لگا تفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے چنیوٹ ضلع میں لگائی جانے والی کھلی کچہریوں کے دوران عوام انصاف کے حصول کیلئے پریشانی کا شکار ہیں شہریو ں کی طرف سے شہر بھر میں صحت و صفائی اور ناجائز تجاوزات کے متعلقہ متعدد درخواستیں ڈپٹی کمشنر کو دی گئیں مگر ماتحت عملہ نے ان درخواستوں کو ردی کی نظر کر دی دوسری طرف ڈی پی او چنیوٹ کی طرف سے متعلقہ افسران کو بھیجی جانے والی درخواستیں بھی سست روی کا شکار ہے متعدد شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ اس وقت چنیوٹ میں انصاف تک رسائی حاصل کرنا مشکل ہوا پڑا ہے ماتحت عملہ کھلی کچہریوں میں دی جانے والی درخواستوں پر عمل درآمد نہیں کر رہا جس پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

چنیوٹ( بیوروچیف )مرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر کے ناظم مولانا قا ری محمد سلمان عثمانی نے کہا ہے کہ اسلامی معاشرہ ہی خوش گوار اور امن و سکون کا گہوارہ بن سکتاہے۔ معاشرہ اس وقت امن کا گہوارہ بن سکتا ہے کہ جب اسے فتنہ اور فساد کے ساتھ کافرانہ سازشوں سے محفوظ رکھا جائے جو اس ریاست اسلامیہ کا بنیادی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اخوت، مساوات کو ہر صورت میں قائم رکھا جائے، رواداری، برداشت اور باہمی الفت و محبت کے رشتے استوار کر کے اپنے ملک کو جنت نظیر بنانے میں اپنا کر دار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت ملک کے اندر ہمیں بطور سچا پاکستانی ان شخصیات کو پہنچاننا ہو گا جو گذشتہ کئی دہائیوں سے لسانی، صوبائی،عصبیتوں کے دلفریب نعرے لگا کر اپنے نادیدہ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے پاکستانی عوام میں نفرت کے بیج بو کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی کو قائم کرنا ہو گا اور اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنا ہو گا، اگر مسلم امہ اعلیٰ وارفع مقصد پر متفق ہو جائے تو اس کی طاقت نا قابل تسخیر ہے ایسی صورت میں ہم اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں جیسے برصغیر کے مسلمان متفق ہو متحد ہو کر اسلامی ریاست کے حصول میں کامیاب ہو ئے اور دنیا میں ایک نئی ریاست وجود میں آئی اسلامی جمہوریہ پاکستان اور یہ سب مسلمانوں کے اتحاد کا نتیجہ تھا۔آج ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے

چنیوٹ( بیوروچیف )پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ، 31 لیٹر شراب برآمد ہونے پر دو منشیات فروش گرفتار، تفصیلات کے مطابق مخبرکی اطلاع پرتھانہ سٹی پولیس نے ریڈ کرکے ملزم شرافت علی سکنہ محلہ عالی کے قبضہ سے 11 لیٹر شراب برآمد کرلی،دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر پولیس نے ملزم کاشف علی کے قبضہ سے 20 لیٹر شراب برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے

چنیوٹ( بیوروچیف )شب برات کی آمد شہر بھر میں سرعام آتش گیر موادکی فروخت کا دھندہ جاری تفصیلات کے مطابق شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ماچس پٹاخہ ، پھول جھریاں اور دیگر آتش گیر اشیاء کی سر عام فروخت ہو رہی ہے اندرون شہر میں کھلے عام آتش گیر اشیاء کی فروخت کا دھندہ جاری ہے جبکہ دوسری طرف پولیس کی طرف سے مکمل خاموشی ہے جس پر شہریوں نے ڈی پی او چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چنیوٹ( بیوروچیف )چنیوٹ بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب ایمرجنسی سروس نے24 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کرتے ہوئے 29افراد کو ریسکیو کیا جن میں مردوں کی تعداد 21 جبکہ خواتین کی تعداد 08 شامل ہے ان 29 افراد میں سے 17 افراد شدید جبکہ 12 افراد معمولی زخمی ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے افراد میں27مسافر اور 2پیدل چلنے والے متاثر ہوئے۔ زخمی ہونیوالوں میں 03 افراد کی اوسط عمر 1 تا 17، 19 افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 07 زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں موٹر سائیکلز 18، دیگر گاڑیوں میں کنٹرول ریکارڈ کے مطابق 02 کار،4 رکشے،1 ٹرک جبکہ دوسری قسم کی 01 گاڑی شامل ہے۔

چنیوٹ ( بیوروچیف )چنیوٹ کا فرنیچر دنیا بھر میں متعارف کلروانے کیلئے کوششیں تیز کی جارہی ہیں ۔چنیوٹ کو پاکستان کا فرنیچر سٹی بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے اور چنیوٹ کو فرنیچر سٹی بنانے اور اس کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے موجودہ حکومت اور بزنس کمیونٹی اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار صدر فرنیچر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ دانش نعیم فخری نے فیصل آباد چیمرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر سید علمدار حسین اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا ۔صدر فرنیچر ایسوسی ایشن رجسٹرڈ چنیوٹ کی زیر صدرات وفد نے فیصل آباد چیمرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں چنیوٹ کی فرنیچر انڈسٹری اور فرنیچر تاجر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ملاقات کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری عمر بھٹی،سرپرست اعلیٰ شہزادہ عالم ،سابق صدر چوہدری عبدالحمید،نائب صدر شیخ بلال ،نائب صدر ملک راشد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد رفیق اور دیگر رہنماء موجود تھے۔وفد کا کہنا تھا کہ چنیوٹ کے فرنیچر کو پوری دنیا میں متعارف کروانے کیلئے پاکستان بزنس کمیونٹی اور پاکستان کی موجودہ حکومت کو مثبت اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔وفد نے کہا کہ چنیوٹ کے فرنیچر کو انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی دلوانے کیلئے چیمبرز آف کامرس اپنا کردار ادا کرے اور فرنیچر سازی کی صنف سے آگاہی کو بھی یقینی بنایا جائے وفد نے بتایا کہ فرنیچر سازی کو فروغ دینے اور چنیوٹ کے فرنیچر کو متعارف کروانے کیلئے 27اپریل کو چنیوٹ سے ایک وفد مصر جائیگا ۔فیصل آباد چیمرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریزکے صدر اور دیگر رہنماؤں نے چنیوٹ کی فرنیچر ایسوسی ایشن کے ساتھ مکمل تعاون اور فرنیچر سازی کو فروغ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

چنیوٹ ( بیوروچیف)ناجائز منافع خوری کو کنٹرول کرنے کے بلند و بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سمیت تمام متعلقہ افسران نے خود ساختہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرنے میں ناکام جس کی وجہ سے ضلع چنیوٹ اور اس کے گردو نواح میں خود ساختہ مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں اور دکاندار اپنی مرضی کی قیمتوں پر اشیاء4 خوردونوش فروخت کرنے میں لگے ہوئے ہیں گزشتہ روز کئے جانے والے سروے میں یہ بات کھل کر سامنے آئی ہے کہ ضلع چنیوٹ میں اشیاء4 خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ممکن نہ ہو پایا ہے۔دلچسپ امر تو یہ ہے کہ متعلقہ حکام چنیوٹ میں عوامی مسائل اور ناجائز منافع خوری کی شکایات کا ازالہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب دکانداروں نے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ تمام اشیاء 4 کی قیمتیں من مانے ریٹس پر فروخت کی جا رہی ہیں اور اگر پوچھا جائے تو بد تمیزی کی انتہا ء 4 کی جاتی ہے شہریوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی بھی چیز ایسی نہیں ہے جو اصل قیمت پر فروخت کی جا رہی ہو شہریوں نے الزام لگایا کہ چنیوٹ افسران کے ساتھ ناجائز منافع خوری کے حوالہ سے ہونے والی میٹنگز عوام کے لئے سود مند نہ ہیں شہریوں کا کہنا تھا کہ دکاندار غنڈہ گردی بد تمیزی کے ساتھ ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے کی انتہاء 4 کو پہنچ چکے ہیں مگر کوئی بھی متعلقہ افسرٹس سے مس نہ ہوا ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ناجائز منافع خوروں کت خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ ظلم کا سلسلہ اختتام پذیر ہو سکے۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top