Home / Pakistan / Chiniot City / محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم
محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم

محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے کہا ہے کہ تمام والدین اپنے5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں تاکہ مستقبل کے معماروں کو عمر بھر کی معزوری سے بچایا جا سکے ، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کورٹر ہسپتال میں 3روزہ پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں بچوں کو پولیو ویکسین پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ،اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ، ایم ایس ڈاکٹر انجم اقبال ، میڈیا نمائندگان و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پرڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو مہم 22 تا 24 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ مزید 25 اور 26 اپریل کیچ اپ ڈے ہو گا، پولیو مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 248116بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی جبکہ اس مہم میں 587ٹیمیں حصہ لیں گی اور 44یو سی ایم اوز کی زیر نگرانی مہم جاری رہے گی ، کیچ اپ ڈے میں رہ جانے والے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ویکسینیٹرگھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گے تاکہ ہمارا کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو،انہوں نے والدین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو ویکسین پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے والدین کو چاہیے کہ وہ اس اہم فرض کی ادائیگی میں کوتاہی نہ کریں تاکہ ملک میں ایک صحت مندنسل کو پروان چڑھایا جا سکے، آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومتی کوششوں کے ساتھ ساتھ عوام کا احساس ذمہ داری وطن عزیز سے پولیو جیسی موذی اور جان لیوا بیماری کے خاتمے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے تمام والدین کا فرض ہے کہ وہ اپنے گھروں میں بیٹھ کر پولیو ٹیموں کا انتظار کرنے کی بجائے قریبی مراکزصحت کا رخ کریں اور بچوں کو مفت پولیو ویکسین پلوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، بعد ازاں محکمہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پولیو آگاہی مہم کے سلسلہ میں آگاہی واک کی اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سیدا مان انور قدوائی نے کی ، واک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر ممتاز ہرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مس فرخ رضوان سوشل ویلفیئر آفیسر،شہباز خان ، ظفر عباس تھرومہ، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف کے علاوہ دیگر ڈیپارٹمنٹس ،وکلاء ، این جی اوز و میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ، واک ڈپٹی کمشنر آفس سے ختم نبوت چوک پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top