Home / Pakistan / Chiniot City / کمز کالج میں منعقدہ تقریب انعامات
کمز کالج میں منعقدہ تقریب انعامات

کمز کالج میں منعقدہ تقریب انعامات

چنیوٹ( بیوروچیف ) طلبا حصول تعلیم کی طرف توجہ دیں نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہے جن سے پوری قوم کی توقعات وابستہ ہیں تعلیمی میدان میں طلبہ اپنے جوہر دکھائیں ان خیالات کااظہار پرنسپل کمز کالج چنیوٹ اعجاز علی وینس رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈائریکٹر سکول و کالجز لقمان وینس جماعت اسلامی کے ضلعی نائب امیر سید نورالحسن شاہ، رکن پنجاب اسمبلی سید حسن مرتضی شاہ، یوتھ اسمبلی پاکستان کے رہنما حسنین عباس نول اور دیگر مقررین نے کمز کالج میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پرنسپل کمز کالج اعجاز علی وینس نے کالج ہذا کی کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارہ نے بڑے کم عرصہ میں تعلیمی میدان میں اپنی جگہ بنائی ہے ہمارے کالج کے ہونہار طلبہ پر ہمیں بڑا فخر ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کمز کالج چنیوٹ کی شاندار کارکردگی پر کالج پرنسپل اعجاز وینس اور ان کے دیگر سٹاف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ ادارہ واقعی دینی اور تعلیمی لحاظ سے ضلع بھر میں سب سے آگے جا رہا ہے اس کالج کے طلبہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کر رہے ہیں جس کا تمام تر سہرا کالج پرنسپل کو جاتا ہے تقریب کے اختتام پر معزز مہمانان گرامی نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں موٹرسائیکل کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top