Home / Pakistan / Chiniot City / چنیوٹ پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد
چنیوٹ پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

چنیوٹ پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد

چنیوٹ ( بیوروچیف ) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے ناجائز اسلحہ و منشیات برآمد ہونے پر دو ملزمان کو گرفتا ر کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف، پسٹل معہ گولیاں اور 65 لیٹر شراب معہ سامان چالو بھٹی برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق انسپکٹر اعجاز عمران ایس ایچ او تھانہ صدر کی سربراہی میں اورنگزیب ASI ملزم حید ر ولد نذید کو ناجائز اسلحہ و شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا۔ ملزم چک نمبر 14 مرادوالا میں شراب کشید کر رہا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے 65 لیٹرشراب معہ چالو سامان چالو بھٹی اور پسٹل 30 بور برٓمد ہوا۔ دوسری جانب سب انسپکٹر محمد اسدللہ ایس ایچ او تھانہ محمد والا کی سربراہی میں اعجاز احمد ASI نے ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر ملزم خان ولد خضر حیات کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ پانچ گولیاں برآمد ہوئی۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top