Home / Pakistan / Chiniot City / ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی

چنیوٹ ( نمائندہ خصوصی ) وزیر اعلیٰ پنجاب جناب عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد انور کھیتران نے لوگوں کے مسائل سننے اور انکے حل کے لیے ڈی سی آفس چنیوٹ میں کھلی کچہری لگائی،کھلی کچہری میں تمام سرکاری محکمہ جات کے افسران،صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے کھلی کچہری میں تمام پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کو بغور سنااورموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو میرٹ کے مطابق انکی شکایات دور کرنے اورنکی دادرسی کیلئے احکامات جاری کیے، انہوں نے ہدایات دیں کہ محکموں کے ضلعی افسران لوگوں کی شکایات و مسائل اپنے دفاتر میں حل کرنے پر توجہ دیں،درخواست گزاروں کے مسائل خندہ پیشانی سے سن کر انہیں تسلی بخش ریلیف فراہم کریں،بعد ازاں سابقہ کھلی کچہریوں میں موصول ہونے والی لوگوں کی درخواستوں پر افسروں کی موجودگی میں محکمانہ کاروائی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی اور ڈی پی او محمد انور کھیتران کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام کی خدمت کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے جبکہ کھلی کچہری میں پیش کی جانے والی شکایات کی درخواستوں پر محکمانہ کاروائی کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ سائلین کو ریلیف کی فراہمی میں تاخیر نہ ہو،انکا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو میرٹ پر حل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرخضر حیات بھٹی،لیاقت علی،مس فرح دیبہ، ایس پی انوسٹی گیشن میڈم ممتاز صحرائی و ایس ایچ اوز و دیگر پولیس افسران، سی اوز میونسپل کمیٹیز و ضلع کونسل و دیگر محکموں ہیلتھ، ایجوکیشن، زراعت،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ، فیسکو،ہائی وے،روڈزو دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top