Home / Pakistan / Chiniot City / ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کا رمضان بازارکادورہ کیا
ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کا رمضان بازارکادورہ کیا

ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی کا رمضان بازارکادورہ کیا

چنیوٹ( بیوروچیف )حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر / کنٹرولر سول ڈیفنس سید امان انور قدوائی کی خصوصی ہدایت پر ضلع چنیوٹ کے رمضان بازاروں میں سول ڈیفنس کے رضا کارسکیورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں، رضاکار رمضان بازار میں آنے والے لوگوں کی میٹل ڈیٹکٹرسے چیکنگ کر رہے ہیں، چیکنگ کا مقصد کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنا ہے، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری محمد صدیق روزانہ کی بنیاد پرعملہ کی ڈیوٹی کو چیک کررہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل کمانڈر اقبال بلوچ رمضان بازاروں کی ٹیکنکل چیکنگ کر رہے ہیں، علاوہ ازیں حکومت پنجاب کی ہدایات پر صنعت زار چنیوٹ میں محکمہ سول ڈیفنس کا فائر فائٹنگ کا تربیتی کورس بھی شرو کروایا جا چکا ہے، سول ڈیفنس آفیسر چوہدری محمدصدیق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ کورس ایک ہفتہ تک روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، اس میں فائر فائٹنگ، فسٹ ایڈ اور سیکیورٹی آپریشن کے لیکچرز اور پریکٹیکل کروائے جائیں گے، کورس مکمل کرنے والوں میں مس فرخ رضوان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسناد تقسیم کریں گی۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top