Home / Pakistan / ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک کی وفد سے ملاقات
ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک کی وفد سے ملاقات

ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک کی وفد سے ملاقات

چنیوٹ( بیوروچیف ) شہری وٹریفک مسائل کے حل کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاجر تنظیمیں ساتھ دیں تو ناجائز تجاوزات و ٹریفک کے مسائل حل ہو سکتے ہیں اندرون شہر میں ٹریفک کے نظام کو ون وے کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی ٹریفک ندیم ملک نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں پرنٹ میڈیا ایسوسی ایشن کے نائب صدر کاشف سرور کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ٹریفک کے نظا م کو بہتر بنانے کیلئے پلان تشکیل دے دیا گیا ہے غیر قانونی سٹرکوں پر بننے والے موٹرسائیکل رکشہ سٹینڈ اور ویگن سٹینڈ مافیا کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹرانسپورٹر مسافروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام آئندہ چند روز میں تبدیلیاں دیکھیں گے عوام ہمارا بھر پور ساتھ دے اوور لوڈنگ اوور چارجنگ اور اوور سپیڈ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں اور ڈرائیوروں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top