Home / Pakistan / Chiniot City / ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ممکنہ ایچ آئی وی پازیٹیو کے علاقہ کا سرپرائز وزٹ
ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ممکنہ ایچ آئی وی پازیٹیو کے علاقہ کا سرپرائز وزٹ

ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ممکنہ ایچ آئی وی پازیٹیو کے علاقہ کا سرپرائز وزٹ

چنیوٹ( بیوروچیف )ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا ممکنہ ایچ آئی وی پازیٹیو کے علاقہ چک نمبر 127 بھٹی والا کا سرپرائز وزٹ،ڈسپنسری میں انتظامات کا جائزہ، اس موقع پر انکے ہمراہ سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیرعاکف، ڈی ایچ او ڈاکٹر اختر حسین،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر امیر علی و دیگر ہیلتھ سپروائزربھی موجود تھے، سی او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کو علاقہ میں ممکنہ ایچ آئی وی پازیٹوکے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے علاقے کے تمام باربر شاپس اور عطائی ڈاکٹروں کے کلینکس کو بند کر دیا ہے اور اس علاقہ میں پچھلے دو سال سے چار سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹرشن سپروائزرز، ایک لیڈی ہیلتھ سپروائزر اور علاقے کی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز کے زریعے ایڈز کی بیماری کے بچاؤ کے طریقے پر ہیلتھ ایجوکیشن کے سیشن کیے جا رہے ہیں، اس موقع پرڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے محکمہ صحت کے افسران کو علاقہ میں موجود ڈسپنری کومزید فعال بنانے اور پورے علاقے کے تمام لوگوں کے سکریننگ ٹیسٹ کروانے پر زور دیا، آخر میں انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموں کی بھی اس علاقہ میں ڈیوٹیاں لگائی جائیں جو لوگوں کو اس مرض سے بچنے کیلئے آگاہی دیں تاکہ اس کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top