Home / Pakistan / پارٹی آفس میں ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اہم اجلاس
پارٹی آفس میں ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اہم اجلاس

پارٹی آفس میں ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کی زیرصدارت اہم اجلاس

نیوٹ( بیوروچیف )پاکستان تحریک انصاف چنیوٹ کے صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ نے پارٹی آفس میں آئے ہوئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کررہا ہے جو سابقہ حکومتوں نے ملک میں لوٹ مار کی تھی اس کا گند تحریک انصاف کی حکومت صاف کررہی ہے اب اپوزیشن اپنی اپنی لوٹ مار کی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہو رہے ہیں وزیراعظم عمران خان پاکستانی عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن والے مہنگائی کا شور مچا رہے ہیں پہلے پنجاب اور وفاق میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے حکومت کی کونسی دودھ کی نہریں بہائی ہیں وزیراعظم عمران خان نے جو عوام سے وعدے کیے تھے انشائاللہ تحریک انصاف کی حکومت پانچ سال میں پورے کرے گی۔عوام اب ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے دھوکے میں نہیں آئیگی پاکستانی عوام کو تحریک انصاف کی حکومت پر مکمل اعتماد ہے مہنگائی کا سیلاب انہیں لٹیروں کی بدولت عوام کو ملا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ دونوں ایک سکے کے دو رخ ہیں یہ سب لٹیرے اپنی کرپشن بچانے کیلئے اکٹھے ہو گئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ کو ضلع بنے 10سال ہو گئے ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کچھ نہیں کیا سابقہ حکومتوں نے فیصل آباد ون وے روڈ کیلئے کروڑوں کے اشتہارات اور فلیکس لگوائے لیکن کوئی عملدرآمد نہیں ہوا اب انشائاللہ چنیوٹ کے فیصل آباد ون وے روڈ سمیت تمام روڈز ڈبل ہونگے۔اور نوجوانوں کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس کا قیام بھی جلد عمل میں آئیگا جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع ملیں گے۔چنیوٹ کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کوشش کرونگا۔آخر میں انھوں نے کہا اپوزیشن والے صبر کریں اور تحریک انصاف کی حکومت کو کام کرنے کا موقع دیں وزیراعظم عمران خاناور انکی حکومت پانچ سال پورے کریگی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئیگی اور جلد معاشی بحران ختم ہو جائیگا سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کے نتائج بھگت رہے ہیں

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top