Home / Pakistan / Chiniot City / وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ چنیوٹ

چنیوٹ( بیوروچیف ) پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ،مہرغلام محمد لالی ایم این اے اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی کی گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے خصوصی ملاقات اس موقع پر ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ،مہر غلام محمد لالی ایم این اے،اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو چنیوٹ کے مسائل فیصل آباد ون وے روڈ۔لاہور روڈ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سمیت اہم ایشوز پر تفصیلی آگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ سابقہ حکومتوں نے صرف فوٹو سیشن اور جھوٹے دعوؤں سے چنیوٹ کی عوام کو دھوکے میں رکھا اب تحریک انصاف کی حکومت میں چنیوٹ کے مسائل حل ہونے چاہیے وزیراعلیٰ پنجاب نے فوری طور پر تمام مطالبات کو منظور کرلیا وزیراعلیٰ نے چنیوٹ فیصل آباد روڈ کو سرگودھا تک ڈبل کرنے کی فوری منظوری دی مہر تیمور امجد لالی ایم پی اے نے وزیراعلیٰ کو بریف کیا کہ چنیوٹ فیصل آباد کا منصوبہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے منصوبہ میں شامل ہے وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی صدر میاں شوکت علی تھہیم ایڈووکیٹ کی درخواست پر چنیوٹ میں فوری طور پر سپورٹس کمپلیکس کی منظوری دے دی۔مہر تیمور امجد لالی صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کے مطالبہ پر فوری طور پر لالیاں میں سپورٹس کمپلیکس کی منظوری مزیدبراں ضلعی صدر نے چنیوٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیا اور وزیراعلیٰ کو درخواست کی کہ کم ازکم ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال 200بیڈ پر مشتمل ہو۔جس پر وزیراعلیٰ نے ہسپتال کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ نے ریسٹ ہاؤس میں مقامی انتظامیہ اور پارلیمنٹرینز اور ضلعی صدر کے ساتھ چنیوٹ کے مسائل کو فوری حل کرنے کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی وزیراعلیٰ نے مقامی انتظامیہ کی تعریف کی

Comments

comments

About Yasir Awan

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Scroll To Top